News From Radio Meezan FM96.6

Khyber Pakhtunkwa Judicial Academy
Subscribe to News From Radio Meezan FM96.6 feed News From Radio Meezan FM96.6
01-04-2019  پشاور ہائی کورٹ  ایبٹ اباد بنچ نے اثاثے چھپانے پر نااہلی کیس وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کو اگلی سماعت پر خود پیش ہونے کا حکم جاری کردیا ہے۔ فاضل عدالت نے ایم سی بی اور جے ایس بنک کو بھی نوٹس جا ری کر  دیئے ہیں ۔ وفاقی وزیر عمر ایوب پیش نہیں ...
01-04-2019 اسلام آباد ہائی کورٹ نے غیررجسٹرڈ موبائلز کو بلاک کرنے کے پی ٹی اے حکم نامے کے خلاف دائر درخواست پر پی ٹی اے حکام کو 3 اپریل کو طلب کرلیا ہے۔ نجی موبائل فون کمپنی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ  پی ٹی ...
01-04-2019 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان اٹھ کھڑا ہوگا قیمتوں میں اضافہ آئین اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں کہا گیا ...
01-04-2019 سائلین کو فوری اور سستے انصاف کی جلد فراہمی کے لیے ملک بھر کے تمام 114 اضلاع میں ماڈل کورٹس نے آج سے کام کا آغاز کردیا جہاں صرف قتل اور منشیات کے مقدمات کی سماعت ہوگی، پہلے مرحلے میں پرانے کیسوں سے آغاز ہوگا۔ ان عدالتوں کی روزانہ مانیٹرنگ ہوگی ۔مانیٹرنگ کے لیے باقاعدہ ...
01-04-2019 انسداد دہشتگردی پشاور کی خصوصی عدالت میں کوہاٹ سے تعلق رکھنے والی میڈیکل طالبہ عاصمہ رانی قتل کیس کی سماعت جج کی چھٹی کے باعث کیس کی سماعت نہ ہوسکی جس کے بعد  کیس کی سماعت 3اپریل تک ملتوی کی گئی ہے۔  عاصمہ قتل کیس میں تین گواہان کے بیانات ریکارڈ کرنا باقی ہے ...
29-03-2019 خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے حال ہی میں تعینات ایڈیشنل سیشن ججوں کےلئے تربیتی پروگرام آج چوتھا دن بھی جاری رہا۔ ایک ہفتے پر محیط تربیتی پروگرام میں حال ہی میں تعینات ہونے والے پنجاب جوڈیشری کے آٹھ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز شریک ہیں۔ آج تربیتی ...
29-03-2019 سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے ججز کی پنشن بقایاجات تین سال میں ادا کرنے کے احکامات جاری کر دیئےہے۔   جسٹس عظمت سعید کی سربراہی  میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے  ہائی کورٹ ججز کی پنشن ادائیگی کیس کی سماعت کی۔ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہاکہ پنجاب حکومت کو پنشن کی ادائیگی ...
29-03-2019 سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمیشن اور ججز تقرری کی پارلیمانی کمیٹی کے اختیارات سے متعلق دائر کی گئی آئینی درخواستوں کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں جسٹس عمرعطا بندیال اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل سپریم کورٹ کےتین رکنی بنچ نےلاہور ہائی ...
29-03-2019 پشاو ر ہائی کورٹ نے سرکار ی سطح پر ماہانہ اعزازیہ کے مستحق قراردیے گئے فنکاروں کو 30اپریل تک اعزازیہ جاری کرنے کے احکاما ت جاری کردیئے ہیں اور قرار دیا ہے کہ  عدالتی فیصلے کے باوجود فنکاروں کو ماہانہ اعزازیہ سے محروم رکھنے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی ۔ جسٹس ...
29-03-2019 پشاور ہائی کورٹ نے مردان جیل میں بغیر کسی جرم کے زیر حراست پانچ قیدیوں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس عبد الشکور پر مشتمل دورکنی بنچ نے دائر رٹ درخواستوں کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ علی زرجان کو ...
29-03-2019 اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی درخواستوں پر سماعت کے بعد 10 اپریل تک ان کی عبوری ضمانتیں منظور کرلی اور مقدمات کی تفصیل طلب کرلی ہے۔ فاضل عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی 10،10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کی ...
29-03-2019 احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کی عمرہ ادائیگی پر روانگی کے باعث سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کے خلاف اشتہارا ت کا غیرقانونی ٹھیکہ دینے کے ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کہ 16اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔
29-03-2019 ایڈیشنل سیشن جج پشاور عظیم اللہ مشوانی نے رہزنی کے دوران شہری کو قتل کرنے  کے الزام میں گرفتار ملزم پر  جرم ثابت ہونے پر اسے 10سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی ہے ۔  استعاثہ کے مطابق ملزم شاہد اللہ ساکن ہزار خوانی نے مدعی بخت محمد کے بھائی گل ...
29-03-2019 ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پشاور سعدیہ عندلیب نے سابقہ دشمنی پر تین افراد کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار دو ملزمان کو جرم ثابت ہونے کے بعد تین بار سزائے موت اور مجموعی طور پر 22لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی جبکہ دیگر 9ملزمان کو روپوش رہنے اور عدالت میں پیش نہ ہونے ...
29-03-2019 احتساب عدالت پشاور کے جج نوید احمد خان نے محکمہ پولیس کے سابق بجٹ آفیسر جاوید خان کے غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس میں حکم عدولی پر استعاثہ گواہ کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ دوران سماعت عدالت کوبتایاگیا کہ استعاثہ کے گواہ ثناء اللہ عدالت میں پیش نہیں ہو رہے ...
26-03-2019 خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے حال ہی میں تعینات ایڈیشنل سیشن ججوں کےلئے پانچ روزہ تربیتی پروگرام آج دوسرے دن بھی جاری رہا۔ پانچ روزہ تربیتی پروگرام میں حال ہی میں تعینات ہونے والے پنجاب جوڈیشری کے آٹھ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز شریک ہیں۔ تربیتی پروگرام ...
26-03-2019 سپریم کورٹ کے لارجر بنچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کےسابق جج شوکت عزیز صدیقی کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی ہے۔ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ دائر  درخواست کی سماعت کی۔فاضل عدالت نے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی درخواست پر اعتراضات کالعدم قرار ...
26-03-2019 سپریم کورٹ نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر  سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر سعید کے بیرون ملک جانے پر پابندی ختم کر دی ہے۔ جسٹس منظور ملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ  بنچ نے فیصلہ جاری کیا۔جس میں سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر ادارے بیرون ملک جانے ...
26-03-2019 سپریم کورٹ نے نوازشریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے سزا معطل کر دی ہے اور انہیں چھ ہفتوں کیلئے ضمانت پر رہاکرنے حکم جاری کر دیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس  آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ بنچ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ...
26-03-2019 پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوامیں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کیلئے قائم کردہ گورنر خیبر پختونخوا کے ایڈوائزری بورڈ کے قیام کے احکامات معطل کردئیے اوربورڈ کو کام سے روکتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے ۔ جسٹس اکرام اللہ خان اور جسٹس ابراہیم خان پرمشتمل پشاور ہائی کورٹ کے دورکنی بنچ نے درخواست گزار ...

Pages

 

Contact us

Zircon - This is a contributing Drupal Theme
Design by WeebPal.