News From Radio Meezan FM96.6

Khyber Pakhtunkwa Judicial Academy
Subscribe to News From Radio Meezan FM96.6 feed News From Radio Meezan FM96.6
26-03-2019 پشاورہائی کورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل بنچ نے منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتارخاتون کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ استغاثہ کے مطابق اے این ایف حکام نے کچھ عرصہ قبل ایک کارروائی کے دوران ملزمہ عشرت بی بی کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے48کلوگرام چرس برآمد کی تھی جبکہ ...
26-03-2019 اسلام آباد ہائی کورٹ نے نو مسلم بہنوں سے کی درخواست سے متعلق کیس کی سماعت  کرتے ہوئے انہیں سرکاری تحویل میں ڈپٹی کمشنر کے حوالے کرنے کا حکم جاری کر کےکیس کی  سماعت منگل تک ملتوی کر دی ہے ۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے دائر درخواست ...
26-03-2019 اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی ضمانت ازگرفتاری منظور کرلی اور نیب کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ فاضل عدالت نے قائم علی شاہ کی 8 اپریل تک عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے انہیں 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
26-03-2019 اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کی جانب سے پولو گراونڈ ریفرنس میں آصف علی زرداری کی  بریت کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے ۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب  پر مشتمل دو رکنی بنچ  18 اپریل کو  اپیل ...
26-03-2019 لاہور ہائی کورٹ  نے شہباز شریف کا نام ایگز ٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق 22 فروری کو وزارت داخلہ نے نیب کی سفارش پر اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں داخل ...
20-03-2019 چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ  نے لفظ دہشت گردی کی تعریف کاتعین کرنے کیلئے سپریم کورٹ کا  لارجربنچ تشکیل دے دیا ہے ۔ ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ  کی سربراہی میں سپریم کور ٹ کا سات  رکنی لارجربنچ   تشکیل دیا گیا ہے ۔ چیف ...
20-03-2019 پشاور ہائی کورٹ نے ملٹری کورٹس کی جانب سے مختلف افراد کو ملنے والی سزائے موت ، عمر قید اور دیگر سزاوں پر عمل درآمد روک دیا اور مختلف  فیصلوں کے خلاف دائر مختلف رٹ درخواستوں پر وزارت دفاع کو نوٹس کردیا ہے۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقاراحمد سیٹھ اور جسٹس ابراہیم ...
20-03-2019 پشاور ہائی کور ٹ سرکٹ بنچ بنوں نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کرتے ہوئے بنوں  میڈیکل کالج کے پروموشن کی سیٹوں پر بھرتیوں کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا ہے ۔ جسٹس محمد ناصر محفوظ اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل پشاور ہائی کور ٹ بنوں بنچ نے دائر ر ٹ درخواست کی ...
20-03-2019 پشاور ہائی کورٹ نے قبائلی اضلاع کے خیبر پختونخوا میں انضمام اور ایف سی آر کے خاتمے کے بعد وہاں پیدا ہونے والی قانونی پیچیدگیوں کے حل کے لئے کےلئے دائر ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس ابراہیم خان پر مشتمل دو ...
20-03-2019 پشاورہائی کورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس روح الامین چمکنی پرمشتمل دورکنی بنچ نے 25سال قید اورجرمانہ کی سزاپانے والے ملزم کی اپیل منظورکرکے سزاکالعدم قرار دے دی ۔  استغاثہ کے مطابق شبقدر ملزم راحت کو پولیس نے گرفتارکرکے اس کے قبضے سے13 کلوگرام چرس برآمد کی تھی اور  ماتحت عدالت نے ملزم ...
20-03-2019 پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس روح الامین کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے بیوی اورسالی کو قتل کرنے کے مقدمہ میں دو مرتبہ سزائے موت پانے والے ملزم کی اپیل جزوی طور پر منظورکرتے ہوئے اس کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی ہے ۔ استغاثہ کے مطابق سیف الرحمان پر الزام  ہے  کہ ...
20-03-2019 خصوصی عدالت نے پرویز مشرف سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کا بیان ریکارڈ کرانے کیلئے آئندہ سماعت تک سوالنامہ تیار کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ جسٹس طاہرہ صفدر کی سربراہی میں خصوصی عدالت کے  تین رکنی بنچ نے  پرویز مشرف سنگین غداری کیس کی سماعت کی۔فاضل  خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے ...
20-03-2019 قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوانے عبد الولی خان یونیورسٹی مردان میں گاڑیوں اور پٹرولیم مصنوعات میں کروڑوں روپے غبن سکینڈل کی تحقیقات مکمل کرلی ہے اور یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر سمیت 8ملزمان کے خلاف 23.48ملین روپے مالیت کا ریفرنس پشاورکی احتساب عدالت میں دائرکردیاہے۔  نیب کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں ...
20-03-2019 انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج طارق یوسفزئی نے 2013میں سیاسی جماعت  کے کارنر میٹنگ پر خودکش حملے میں مبینہ طور پر ملوث ماسٹر مائنڈ ملزم کو ضمانت پر رہاکرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ استغاثہ کے مطابق ملزم شاہد پر الزام ہے کہ اس نے 16اپریل 2013کو پولیس سٹیشن کوتوالی کے ...
20-03-2019 ایف بی آر نے بے نامی جائیداد قانون کے فوری اطلاق کے بعد مجوزہ اقدامات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہےکہ بے نامی جائیداد کا جرم ثابت ہونے کے بعد نامزد ملزمان کے خلاف فوجداری قانون کے تحت کارروائی کرکے انھیں ایک سال سے سات سال قید کی سزا دی جاسکے گی۔ ایف بی ...
20-03-2019 ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے نے غریب مریضوں اور عام شہریوں کو پریشانی اور مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق  بلڈپریشر ، شوگر ،پیٹ کے مسائل، نسوانی امراض اور درد کی ادویات کی قیمتوں میں 100فیصد سے بھی زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔  پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب ...
20-03-2019 اسٹیٹ بینک پاکستان نے خصوصی افراد کیلئے اسمال انٹرپرائز قرضوں اور قرضے پر ضمانت کی رعایتی سہولت کا اعلان کر دیا ہے۔   اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق خصوصی افراد 5سال کیلئے 15لاکھ روپے تک کا قرضہ حاصل کرسکیں گے جس میں 6ماہ کی رعایتی مدت بھی شامل ہوگی۔
20-03-2019 یوم پاکستان23مارچ یوم کی قومی تقریب کی تفصیلات جاری کردی گئیں ہیں ۔ جاری تفصیلات کے مطابق صدرمملکت  ڈاکٹر عارف علوی یوم پاکستان کی تقریب کے میزبان ہیں ،صدر پاکستان کی طرف سے مہمانوں کو اس قومی تقریب میں مدعوکیا گیا ہے ۔  یوم پاکستان2019 کی قومی تقریب حسب معمول شکرپڑیاں پریڈگراؤنڈ پر ہوگی۔ ...
20-03-2019  سانحہ آرمی پبلک سکول کمیشن میں بیانات ریکارڈ کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور کمیشن نے دو پولیس افسران سمیت اس وقت کے  ڈپتی کمشنر کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے۔  ترجمان کمیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر سانحہ اے پی ایس کی تحقیقات کیلئے قائم کمیشن میں اس وقت کے ایس پی ...
20-03-2019 خیبر پختونخوا حکومت نے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سیاحت ثقافت اور آثار قدیمہ محمد ریاض خان داوڑکو ڈائریکٹر آثار قدیمہ کا اضافہ چارج سونپ دے دیا ہے۔  قومی احتساب بیورو نے ڈائریکٹر آثار قدیمہ عبدالصمد خان کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا ہے اور انہیں اس وقت 14روز کیلئے جوڈیشل ریمانڈپر وہ جیل میں ...

Pages

 

Contact us

Zircon - This is a contributing Drupal Theme
Design by WeebPal.