News From Radio Meezan FM96.6

Khyber Pakhtunkwa Judicial Academy
Subscribe to News From Radio Meezan FM96.6 feed News From Radio Meezan FM96.6
02-07-2018 الیکشن کمیشن پاکستان  کی جانب سے پشاور کے پانچ قومی اور چودہ صوبائی حلقوں کے لیے کل 1190پولنگ سٹیشنزقائم کیے گئے ہیں جن میں سے 650مردانہ ،512زنانہ اور اٹھائیس مشترکہ پولنگ سٹیشنز ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں سے سب سے زیادہ ایک سو سترہ پولنگ سٹیشن پی کے ...
02-07-2018 الیکشن کمیشن پاکستان نے آئندہ عام انتخابات کیلئے پوسٹل بیلٹ کے حوالے سے درخواستیں وصول کرنے کا آخری دن جمعرات مقرر کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق غیرمقامی ووٹرز جو خود پولنگ سٹیشن پر نہیں پہنچ سکتے وہ  قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکتے ہیں۔ ...
02-07-2018 عام انتخابات کےلئے بیلٹ پیپرز کی اشاعت کا عمل  شروع  ہو گیا ہے۔    الیکشن کمیشن حکام کے مطابق دو ارب روپے کی لاگت سے تقریباً 21 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے اس ضمن میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔  بیلٹ پیپرز کی اشاعت کا کام فوج کی نگرانی ...
30-06-2018 خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے جوڈیشل افسرز (قاضی خواتین و حضرات ) کیلئے قبل از ملازمت چھ روزہ تربیتی پروگرام آج  تیسرے روز بھی جاری رہا ۔ ایک ہفتے پر محیط پری سروس ٹریننگ پروگرام میں صوبہ بلوچستان کے نئے تعینات ہونے والے پندرہ قاضی شریک ہیں ۔ آج ...
30-06-2018 سپریم کورٹ نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کے جہازوں پرقومی پرچم کی جگہ مارخورکی تصویرلگانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار  کی سربراہی میں قومی ایئرلائن پی آئی اے کے طیاروں پر قومی پرچم کی جگہ مارخور کی تصویرپر ازخود نوٹس کیس کی سماعت  کی۔  چیف جسٹس ...
30-06-2018 پشاور ہائی کورٹ نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے بلائنڈ سکول میں تعینات اساتذہ اور ٹرینرز کو ملازمت سے برطرف کرنے کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا ہے اور سیکرٹری سوشل ویلفیئرسے جواب طلب کرلیاہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس ناصر محفوظ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے بلائنڈ سکول کے ...
30-06-2018 ملک بھرمیں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت آج ختم ہو جائے گی تاہم پاکستان میں مزید قیام کی توسیع کافیصلہ نگران وفاقی کابینہ کرے گی۔  اس سے قبل کی حکومت نے ملک بھر میں قیام پذیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی توسیع 6، 6 ماہ کے لئے کرتی تھی۔ دسمبر 2017ء میں سابق ...
30-06-2018 الیکشن کمیشن پاکستان نے سینیٹر اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق معطل کی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے 9 مارچ کو جاری ہونے والا اسحاق ڈار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی معطل کردیا۔
30-06-2018 الیکشن کمیشن پاکستان نے سرکاری ملازمین اور وہ معذور افراد جن کو نادرا کی جانب سے مخصوص شناختی کارڈ جاری کیا گیا ہو،کے لئے پوسٹل بیلٹ پیپرز کے حصول کے لئے درخواست متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرانے کیلئے پانچ جولائی 2018کی تاریخ مقرر کی ہے۔ اسی طرح  الیکشن ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں ...
30-06-2018 آئندہ عام انتخابات کیلئے پشاور سے قومی اسمبلی کے5اور صوبائی اسمبلی کے14 حلقوں کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں مجموعی طور پر 156امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق  پشاور سے قومی اسمبلی کے 5حلقوں سے 26 جبکہ صوبائی اسمبلی کے14حلقوں سے130 امیدواروں نے متعلقہ ریٹرننگ آفیسرز سے کاغذات ...
30-06-2018 ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ملاکنڈکے میٹرک سالانہ امتحان 2018کے نتائج کا اعلان پیر 2جولائی کو کیاجائے گا۔  جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مجموعی نتائج کی سمری اورپوزیشن ہولڈر طلبہ کے ناموں کا  اعلان  بورڈ کی تقریب میں کیا جائے گا جبکہ گزٹ بک کی کاپیاں بھی اسی دن دوپہر کووصول کی جاسکیں گی
30-06-2018 سٹیٹ بینک پاکستان نے 2 جولائی کو ملک بھر میں تمام بینکوں میں تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 2 جولائی بروز پیر ملک کے بھر کے تمام بینکس اور مالیاتی ادارے عوامی لین دین کے لیے بند ہوں گے۔ اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ 2 جولائی کو بینک ...
30-06-2018 جامعہ پشاور نے لاء کالج کے پانچ سالہ پروگرام کے لئے داخلہ ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ۔ شعبہ داخلہ جامعہ پشاور کے اعلامیہ کے مطابق ٹیسٹ کےلئے آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ دس جولائی مقرر کی گئی ہے ۔

Pages

 

Contact us

Zircon - This is a contributing Drupal Theme
Design by WeebPal.