News From Radio Meezan FM96.6

Khyber Pakhtunkwa Judicial Academy
Subscribe to News From Radio Meezan FM96.6 feed News From Radio Meezan FM96.6
24-07-2018  سپریم کورٹ نے پاکستان ریلویزمیں خسارے سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت  کے دوران  فرانزک آڈٹ رپورٹ پرریلوے کونوٹس دیتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور حکم دیا کہ رپورٹ میں دی گئی تجاویزکوشائع کیاجائے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس  میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ بنچ نے پاکستان ریلویزمیں خسارے سے متعلق ازخودنوٹس ...
24-07-2018 چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے جسٹس طاہرہ صفدر کو بلوچستان ہائی کورٹ کی اگلی چیف جسٹس نامزد کردیا ہے ۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف  جسٹس  پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ کی اگلی چیف جسٹس ،جسٹس طاہرہ صفدر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ...
24-07-2018  لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے شیخ رشید کی پٹیشن مسترد کرتے ہوئے  این اے 60 میں الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔  الیکشن کمیشن کی جانب سے راولپنڈی این اے 60 میں الیکشن ملتوی کیے جانے کے فیصلے کے خلاف عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے لاہور ہائی کورٹ کے ...
24-07-2018 احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کے دو شریک ملزمان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ 27 اگست کو سنائیں گے۔  اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کے شریک ملزمان کی بریت کی درخواست پر سماعت کے دوران دونوں نامزد ملزمان منصور رضا اور نعیم محمود عدالت ...
24-07-2018 احتساب عدالت پشاور  کی جج منیرہ عباسی نے حج اور عمرہ سروس کے ایک نجی کمپنی کے نام پر سادہ لوح عوام سے دھوکہ دہی سے پیسے بٹورنے کا جرم ثابت ہونے ملزم عبد اللہ جان کو دو سال قید اور88لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے۔ نیب خیبر پختونخوا کے مطابق   ملزم، ...
24-07-2018 خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں میں کئی پوسٹوں کے لئے ایبلیٹی ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ ٹیسٹ 16اگست سے 10ستمبر 2018ء تک سہ پہر کے اوقات 2.00بجے سے 3.30بجے تک منعقد کئے جائیں گے۔  اعلامیہ کے مطابق امتحانی مراکز اور رول نمبرز کی ...
24-07-2018 خیبر پختونخوا حکو مت نے فاٹا انضمام پر عملدر آمد کے لئے ایک نیا محکمہ قائم کر نے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں رولز آف بزنس میں ترمیم کی سفارش کی گئی ہے۔ یہ محکمہ نئے ضم شدہ سات قبائلی اضلاع اور تر قیاتی منصوبو ں کی تکمیل میں اہم کردار ادا ...
24-07-2018 الیکشن 2018کے لیے انتخابی میدان کل سجے گا جس کے لئےپولنگ کے سامان کی ترسیل جاری ہے۔بیلٹ پیپرز سمیت دیگر سامان فوج اور پولیس کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنز تک پہنچایا جا رہا ہے ۔  الیکشن کمیشن کا کہناہے شہری علاقوں میں سامان کی ترسیل کا کام آج شام سے پہلے مکمل کرلیا جائے ...
24-07-2018 چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کا کہنا ہے کہ پچیس جولائی کو گھروں سے نکلیں اور ووٹ کا صحیح استعمال کرکے قومی ذمہ داری نبھائیں۔ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا پولنگ کے دن کے حوالے سے ووٹرز کے لئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے، سردار محمد رضا نے اپنے پیغام میں عوام ...
24-07-2018  نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 50پیسے کا اضافہ کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے ۔  نیپرا  حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں ہونے والے 50 پیسے کے اضافے سے صارفین  پر ساڑھے ...
24-07-2018 پشاورمیں دفعہ 144 کے تحت افغان مہاجرین کے داخلے پر پاپندی عائد کردی گئی ہے۔ پشاور کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق 28 جولائی تک شہری علاقوں میں افغان مہاجرین کے داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔انتظامیہ کے مطابق خواتین پولنگ اسٹیشن میں مردوں کے داخلے پر پاپندی ہوگی جبکہ پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون کے ...
24-07-2018 بھارتی کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات میں ستمبر میں شیڈول ایشیاءکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہے جس کے باعث ٹورنامنٹ بھی غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ آئندہ چند روز میں بھارتی کرکٹ بورڈ کا فیصلہ سامنے آ سکتا ہے۔ ...
24-07-2018 دورہ زمبابوے میں فتح کے جھنڈے گاڑنے کے بعد قومی کھلاڑیوں کی وطن واپسی شروع  ہو گئی ہے۔ کپتان سرفراز احمد براستہ دبئی کراچی آئیں گے۔ کوچنگ اسٹاف ، فہیم اشرف، آصف علی حفیظ، حسن علی اورعامر لاہور پہنچیں گے۔ عثمان شنواری، شاداب اور محمد نواز کی اسلام آباد آمد ہوگی۔ شعیب ملک کی ...
23-07-2018 چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ جج آئین کے تحت اور قانون کی بالادستی کیلئے کام کر رہے ہیں، ہم پر کوئی دباؤ نہیں، پوری طرح آزاد اور خود مختاری سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔  چیف جسٹس پاکستان جسٹس  ثاقب نثار نے کراچی میں ٹریٹمنٹ پلانٹ ٹی پی ...
23-07-2018 چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں  ثاقب نثار نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی تقریر کا نوٹس لے لیا  ہے۔ ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پیمرا سے جسٹس شوکت عزیز کی تقریر کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔ ترجمان سپریم کورٹ کے ...
23-07-2018  سپریم کورٹ  نے محکمہ تعلیم کے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے متعلق  درخواست  کی  سماعت جمعرات کیلئے مقرر کردی ہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے عدالتی اوقات ختم ہونے کے بعدانسانی حقوق کی بنیاد پر موصول ہونے والی درخواستوں کی سماعت کیلئے سنگل رکنی ...
23-07-2018  چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ نجی میڈیکل کالجزمیں داخلوں کیلئے بیک ڈوربند کردیا جائے گا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں نجی میڈیکل کالجز کی فیسوں کے معاملے پرچیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سماعت کی۔ عدالت میں سماعت کے دوران ڈائریکٹرایف آئی اے نے تفصیلی رپورٹ پیش کی ...
23-07-2018 سپریم کورٹ  نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 اسلام آباد سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار انجم عقیل خان کی نااہلی کے لئے دائر درخواست خارج کردی ہے۔   عدالت نے فیصلہ میں کہا کہ  درخواست گزار کی طرف سے الزامات کا سابق رکن قومی اسمبلی کے کاغذات نامزدگی میں ذکر نہیں ...
23-07-2018 فضائی آلودگی سے متعلق ازخودنوٹس کی سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں سماعت کے دوران عدالتی کمیشن کے سربراہ ڈاکٹرپرویزحسن نے تفصیلی رپورٹ جمع کرادی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں  ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے فضائی آلودگی  کے خلاف ازخود نوٹس کیس  کی سماعت کی ، عدالتی کمیشن کے سربراہ ڈاکٹرپرویزحسن نے تفصیلی ...
23-07-2018 اسلام آبادہائی کورٹ  نے سول سروسز میں پاک فوج کے افسران کی تعیناتی کیس کی سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان کی عدم دستیابی کے باعث کل تک ملتوی کردی ہے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ بنچ نے سول سروسز میں پاک فوج کے افسران کی تعیناتی کیس کی سماعت ...

Pages

 

Contact us

Zircon - This is a contributing Drupal Theme
Design by WeebPal.
michael kors outlet michael kors handbags outlet
michael kors handbags michael kors handbags clearance michael kors handbags on sale