خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی میں ورچول کورٹس کے ڈرافٹ مسودہ (ایس او پیز )سے متعلق دو روزہ مشاورتی سیمینار کا انعقاد ، سفارشات مرتب

26-11-2020
خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں صوبےمیں ورچوول کورٹس کے ڈرافٹ موسودہ(ایس او پیز )سے متعلق دوروزہ  مشاورتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔اس مشاورتی  سیمینار کے انعقاد کا مقصد  پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے تیار کردہ ورچوول کورٹس سے متعلق ایس او پیز کے مسودے پر غور کرنا اور سفارشات مرتب  کرکے  اس کی حتمی مسودے کی تیاری میں مدد فراہم کرنا تھا۔ مشاورتی سیمینار خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور کے زیر اہتمام یو این ڈی پی پاکستان کے تعاون سے منعقد  کیا گیا۔
مشاورتی سیمینار  میں ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی ضیاء الدین خٹک، سیشن جج پشاور یونس خان ، پرنسپل سٹاف آفیسر پشاور ہائی کورٹ محمد زیب خان ، ڈپٹی رجسٹرار ایڈمن پشاور ہائی کورٹ عابد سرور ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شمالی وزیر ستان آصف خان،  ڈین فیکلٹی سید کمال حسین شاہ  ، سینئر ڈائریکٹر  ریسرچ اینڈ پبلی کیشن  اکیڈمی غلام عباس  ،یو این ڈی پی کے نمائندوں  سمیت  محکمہ ہائے  داخلہ و قبائلی امور ،قانون و پارلیمانی امور و انسانی حقوق، محکمہ  سماجی بہبود  کے نمائندوں  اور ایس پی انوسٹی گیشن پشاور خان زیب ، محکمہ  جیل خانہ جات ، پراسیکیوشن ، پروبیشن ، خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ، سابق و موجودہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز صاحبان، جج چائلڈ پروٹیکشن کورٹس پشاور ودیعہ مشتاق ، ڈپٹی پبلک پرسیکیوٹر، گورنمنٹ پلیڈر  اورسینئر وکلاء  شریک  ہوئے۔ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی ضیاء الدین خٹک  نے اپنے خطاب میں تمام شرکاء کو جوڈیشل اکیڈمی آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے سمینار کے اغراض ومقاصد اور ورچول کورٹس کے قیام سے متعلق بریفنگ دی ۔ڈی جی جوڈیشل  اکیڈمی کا کہنا تھا کہ  چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی خصوصی ہدایا ت کی روشنی میں دو  دونوں پر محیط سیمینار   کے انقاد کا مقصد شعبہ انصاف سے منسلک تمام سٹیک ہولڈرز  کے ساتھ مشاورت کرتے ہوئے  ان کے تجاویز  اور آراء کے مطابق ایس او پز کی تصحیح اور ترامیم کے لئے سفارشات مرتب   کرنا ہے۔ ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی کا کہنا تھا کہ حالیہ کرونا وباء نے جہاں زندگی کے مختلف شعبوں کو متاثر کیا ہے وہاں انصاف تک رسائی اور نظام انصاف کو بھی متاثر کیا ہے ۔ موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے ایک ایکٹ کی منظوری دی گئی جس میں ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت کو شامل کیا گیااور پشاور ہائی کورٹ نے  اس تناظر میں کوہاٹ اور مردان میں ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت کے لئے  ورچول کورٹس کے قیام کو عمل میں لایا ہے اور ایک مقدمہ  میں اس سے متعلق گائیڈ لائنز بھی دیئے ہیں  جبکہ  چائلڈ پروٹیکشن کورٹ پشاور میں بچوں سے متعلق کیسز کی سماعت ویڈیو لنک کے ذریعے شروع کی جا چکی ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس دو روزہ سمینار  میں پشاور ہائی کورٹ کی مرتب کردہ ورچول کورٹس ایس او پیز پر سیر حاصل بحث کے بعد سفارشات  مرتب کیے جائیں گے جو  ورچول کورٹس کو مکمل فعال کرنے کےلئے مددگار ثابت ہوگا۔ایو این ڈی پی پشاور کے انچارج و سابق ہائی کورٹ جج جہانگیر خیدروف اور ڈپٹی رجسٹرار ایڈمن پشاور ہائی کورٹ عابد سرور نے بھی ورچول کورٹس کے قیام اور ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت کی افادیت اور طریقہ کار پر روشنی ڈالی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Contact us

Zircon - This is a contributing Drupal Theme
Design by WeebPal.