خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں نوجوان وکلاءکےلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد /ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی کا خطاب

پریس ریلیز: خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور
11-06-2021
خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں نوجوان وکلاءکےلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد /ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی کا خطاب
...........................................
خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں صوبے کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے نوجوان وکلاءکےلئے "پیشہ وارانہ ذمہ داریاں اور قانونی اخلاقیات  " کے موضوع پر دو روزہ  تربیتی پروگرام کا آغاز  ہو گیا ہے ۔
تربیتی پروگرام  کی افتتاحی تقریب جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا جوڈیشل اکیڈمی ضیاءالدین خٹک،ڈین فیکلٹی فرح جمشید ، سینئر ڈائریکٹر شعبہ تحقیق و مطبوعات  اظہر علی ، ڈائریکٹر انسٹرکشنز اکیڈمی سید یاسر شبیر  ، ودیعہ مشتاق ملک  اور ریسرچ آفیسر اکیڈمی محمد فاروق سمیت کوہاٹ ، ہری پور اور مردان  بار ایسو سی ایشنز سے تعلق رکھنے والے بیس سے زائد  نوجوان مردو خواتین وکلاءشریک ہوئے ۔
 ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی نے وکلاءکو جوڈیشل اکیڈمی آمد پر انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے تربیتی پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی ۔ ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کسی بھی ریاست کا ایک اہم ستون ہے اور بار اور بنچ ایک دوسرے کےلئے لازم و ملزم ہیں جبکہ ججز اور وکلاءملکر لوگوں کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔
 ڈائریکٹر جنرل اکیڈمی  کہنا تھا کہ عدلیہ کی بہتر اور قانون کے مطابق معاونت کی فراہمی کے لئے وکلاءکی موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ڈی جی جو ڈیشل اکیڈمی کا کہنا تھا کہ چونکہ بار اور بنچ گاڑی کے دو پہیوں کے مانند ہیں لہذاشعبہ وکالت کے نئے وکلاءکےلئے ان تربیتی پروگراموں کا مقصد لوگوں کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کے کاز کو مزید تقویت دینا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وکلاءکو پیشہ وارانہ طور پرمکمل تیار کرنے کےلئے اکیڈمی نے خصوصی دو روزہ تربیتی کورس مرتب کیا ہے ۔
ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی کا کہنا تھا کہ انصاف کی فراہمی کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اورمروجہ عدالتی نظام کو تقویت دینے کےلئے خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی نے نظام انصاف سے منسلک تمام اداروں کے نمائندوں کےلئے تربیتی پروگراموں کے ذریعے اہم کردار ادا کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وکلاءاپنے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مزید نکھانے کےلئے انتھک محنت کو یقینی بنائے تاکہ عوام کوفوری اور سستے انصاف کی فراہمی میں مدد مل سکے ۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس تربیتی پروگرام سے نہ صرف شرکاءکے علم میں اضافہ ہوگا بلکہ ان کے پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافے کا سبب بھی بنے گا۔ ڈی جی اکیڈمی نے بتایا کہ اکیڈمی صوبے کے تمام اضلاع کے وکلاءکےلئے تربیتی پروگراموں کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Contact us

Zircon - This is a contributing Drupal Theme
Design by WeebPal.