ڈین فیکلٹی خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور ڈاکٹر شکیل اعظم اعوان ریٹائر ہوگئے

09-04-2020
ڈاکٹرشکیل اعظم اعوان ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج /ڈین فیکلٹی خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور 19اپریل 2020کو ساٹھ سال کی عمر پر پہنچنے پر اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گئے۔
آپ نے سول سروس جوڈیشل کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے سن 1985میں سول جج تقرر ہوئے اور آپ صوبے کے مختلف اضلاع میں بطور سول جج، سینئر سول جج ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور سیشن جج تعینات رہے ۔ آپ نے ایل ایل بی میں گولڈ میڈل حاصل کیا اور ایل ایل ایم کے امتحان میں بھی اول پوزیشن حاصل کی جبکہ بعدا زاں آپ نے بین الاقوامی تعلقات عامہ میں پی ایچ ڈی کی۔
ڈاکٹرشکیل اعظم اعوان نے حکومت خیبر پختونخوا میں بطور ایڈیشنل ڈرافٹس مین محکمہ قانون کے فرائض بھی سرانجام دیئے جبکہ آپ کی آخری تعیناتی بطور ڈین فیکلٹی خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی تھی اور اس دوران آپ نے اکیڈمی میں جانفشانی اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سرانجام دیئے اور مختلف جونیئر ججز کی اہم موضوعات پر تربیت کرائی۔خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور کی جانب سے ان کے اعزاز میں 9اپریل 2020کو سادہ مگرپروقار الوداعیہ دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Contact us

Zircon - This is a contributing Drupal Theme
Design by WeebPal.