Day-1 of 02-Day Training on Financial Management for Senior Civil Judges (Admn), Accountants, and Civil Nazirs of District Judiciary (21-22 Oct, 2021)

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں فنانشل منجمنٹ کے موضوع پر دوسرے ٹریننگ پروگرام کا آغاز  
21-10-2021
خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں صوبے کے مختلف اضلاع کے سینئر سول ججز ایڈمن ،اکاونٹس آفیسرز اور سول ناظروں کے لئے فنانشل منجمنٹ کے موضوع پر اپنی نوعیت کے  دوسرے دوروزہ ٹریننگ پروگرام  کا آغاز ہو گیا ہے جس کا مقصد ضلعی عدلیہ کے جوڈیشل آفسران اور متعلقہ سٹاف کو فنانشل منجمنٹ کے موضوع پر تربیت فراہم کرنا  ہے۔
 اس دوروزہ ٹریننگ پروگرام میں صوبے کے نو اضلاع دیر اپر، بونیر ، کوہاٹ ، چترال ، ڈی آئی خان ، ٹانک ، بنوں ، لکی مروت اور ہنگو  میں تعینات سینئر سول ججز ایڈمن ، اکاونٹس آفیسرز اور سول ناظرز نے بطور شرکاء شریک  ہیں۔
تربیتی پروگرام کی افتتاحی تقریب جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی ضیاء الدین خٹک ، ڈین فیکلٹی فرح جمشید ، سینئر ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ پبلی کیشن اظہرعلی ، ڈائریکٹرانسٹرکشن ون  یاسر شبیر سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی نے دو روزہ ٹریننگ پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ فنانشل منجمنٹ کسی بھی ادارہ کےلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے اورفنڈز کے درست استعمال کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ہائی کورٹ انسپکشن ٹیم نے صوبے کے مختلف اضلاع کا دورہ کیا اورسالانہ انسکپشن کے دوران پرنسپل آفیسرز نے فنانشل منجمنٹ کو مزید بہتر بنانے کی سفارشات دیں اور اکیڈمی کو اس ضمن میں ایک جامع کورس ماڈیول بنانے کی ہدایت کی گئی  جس کے تحت  یہ دوسرا خصوصی ٹریننگ پروگرام ہے ۔ ڈی جی اکیڈمی نے کورس سے متعلق شرکاء کو بتایا کہ اکیڈمی کے مرتب کردہ اس خصوصی کورس میں فنانشل منجمنٹ کے تمام پہلو وں کو مدنظر رکھا گیا ہے جبکہ سینئرجوڈیشل افسران سمیت آڈٹ  اور اکاونٹس سروسز آف پاکستان کے  تجربہ کار  تربیت کاروں کو مدعو کیا گیا ہے جو اس موضوع پر سیر حاصل لیکچرز اورعملی طریقہ کار سے شرکاء کو ٹریننگ فراہم کریں گے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس دو روزہ تربیتی پروگرام سے نہ صرف شرکاء کے علم میں اضافہ ہوگا بلکہ ان کے لئے پیشہ وارانہ امورکو نمٹانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔انہوں نے مزید  بتایا کہ فنانس منجمنٹ کے موضوع پر ٹریننگ پروگرامز کا سلسلہ جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں فنانشل منجمنٹ کے موضوع پر پہلا دو روزہ  ٹریننگ پروگرام ۱۳اور  ۱۴ اکتوبر کو منعقد کیا گیا تھا جس میں صوبے کے ۹ اضلاع  پشاور،  نوشہرہ ،چارسدہ ، مر دان ، صوابی ، سوات ، شانگلہ ، دیر لوئر اور ملاکنڈ  کے جوڈیشل افسران اور متعلقہ سٹاف  شریک ہوئے تھے۔  
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Contact us

Zircon - This is a contributing Drupal Theme
Design by WeebPal.