Five Days Training of Newly Inducted Public Prosecutors 26-30th July, 2021

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹرز کے لئے پانچ روزہ تربیتی پروگرام کا آغاز ہو گیا ہے تربیتی پروگرام میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں نئے تعینات ہونے والے ۳۲اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹرز شریک ہیں جن میں دس فی میل اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹرز بھی شامل ہیں۔
پانچ روزہ تربیتی پروگرام کی افتتاحی تقریب جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی ضیاء الدین خٹک ، ڈین فیکلٹی  فرح جمشید ، سینئر ڈائریکٹر شعبہ تحقیق و مطبوعات  اظہر علی ، ڈائریکٹر انسٹرکشنز اکیڈمی سید یاسر شبیر  اور ودیعہ مشتاق ملک  سمیت شرکاء ٹریننگ شریک ہوئے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی ضیاء الدین خٹک نے شرکاء کو جوڈیشل اکیڈمی آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے تربیتی پروگرام کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی ۔ ان کا کہنا تھا کہ استغاثہ فوجداری نظام انصاف میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔خیبر پختونخوا پراسیکیوشن سروس اجراء،فرائض اور پاور ایکٹ2005 کے تحت ایک آزاداستغاثہ کا قیام عمل میں لایا گیا ہےاور اس کے تحت خصوصی شعبوں کو قائم کیا گیا ہے جس کےتحت تفتیش کاروں اور پراسیکیوٹرز کو آزادانہ طور پر مقدمات کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کیاگیا  ہے ۔ ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی نے تربیتی پروگرام کے مقاصد بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اسسٹنٹ پبلک پراسیکیورٹرز کے پانچ روزہ تربیتی پروگرام کے مقاصد میں ان کی مواصلات یعنی کمیونیکیشن  کی مہارت کو بڑھانا،  پری ٹرائل اور دوران ٹرائل کی کاروائی کے بارے میں وسیع معلومات کی فراہمی ، پیشہ وارانہ اخلاقیات کی دریافت  کے ساتھ ساتھ پراسیکیوٹر کےطور پر ان کے کردار کا اچھی طرح مطالعہ  اور قوانین کے تضاد  سے متعلق موازنہ کرنا شامل ہیں۔ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی کا کہنا تھا کہ انصاف کی فراہمی کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اورمروجہ عدالتی نظام کو تقویت دینے کےلئے خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی نے نظام انصاف سے منسلک تمام اداروں کے نمائندوں کےلئے تربیتی پروگراموں کے ذریعے اہم کردار ادا کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پراسیکیوٹرز اپنے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مزید نکھانے کےلئے انتھک محنت کو یقینی بنائے تاکہ عوام کوفوری اور سستے انصاف کی فراہمی میں مدد مل سکے ۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس تربیتی پروگرام سے نہ صرف شرکاءکے علم میں اضافہ ہوگا بلکہ ان کے پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافے کا سبب بھی بنے گا۔

 

Contact us

Zircon - This is a contributing Drupal Theme
Design by WeebPal.