Ms. Farah Jamshed (District & Sessions Judge) assumed charge as Director General KPJA

The Hon’ble Chief Justice, Peshawar High Court, Peshawar appointed Ms. Farah Jamshed, District & Sessions Judge as Director-General of KP Judicial Academy (KPJA). With a long judicial career spanning nearly three decades, she has become the first female judicial officer of the province to be appointed as Director-General KP Judicial Academy. Earlier, she was working as Dean Faculty at KP Judicial Academy. She took charge as Director-General KPJA on 22 March 2022.

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، فرح جمشید نے ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی چارج لے لیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرح جمشید نے بطور ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا ہے ۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرح جمشید سال 1994 میں بطور سول جج /جوڈیشل مجسٹریٹ بھرتی ہوئیں اور بعد میں ترقی کرتےہوئے سینئر سول جج ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی حیثیت سے صوبے کے مختلف اسٹیشنز پراپنے فرائض سرانجام دیں جبکہ ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی کی تعیناتی سے  قبل وہ  خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں بطور ڈین فیکلٹی تعینات تھی ۔ ان کی بطور ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی تقرری کا نوٹی فیکیشن 22 مارچ 2022 کو  چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ/چیئرمین خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی  جسٹس قیصررشید خان کی جانب سے جاری کیا گیا تھا  ۔

فرح جمشید  صوبے کی پہلی خاتون جوڈیشل آفیسر ہیں جنہیں ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی مقرر کیا ہے ۔

 

Contact us

Zircon - This is a contributing Drupal Theme
Design by WeebPal.