One Week Training for Senior Scale Stenographers & Steno Typists of Peshawar High Court, From 4th – 9th October, 2021

سینئر سکیل اسٹینو گرافرز اور اسٹینو ٹائپٹس  کےلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد ۔ ڈی جی اکیڈمی خطاب ، اسناد کی تقسیم
11-10-2021
خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں پشاور ہائی کورٹ کے سینئر سکیل اسٹینو گرافرز اور اسٹینو ٹائپٹس  کےلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد  مذکورہ کورٹ سٹاف کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مزید تقویت اور کورٹ ورک سے متعلق دور جدید کے تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کرنا تھا۔
ایک ہفتے پر محیط اس تربیتی پروگرام میں پشاور ہائی کورٹ میں تعینات سینئر سکیل اسٹینو گرافرز اور اسٹینو ٹائپٹس  شریک  ہوئے ۔ تربیتی پروگرام چار اکتوبر سے نو اکتوبر تک جاری رہا۔تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی میں منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی ضیاء الدین خٹک ، ڈین فیکلٹی فرح جمشید اور سینئر ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ پبلی کیشن اکیڈمی اظہر علی، ڈائریکٹر انسٹرکشنز  یاسر شبیر  اور پی ایس ایڈمنسٹریشن ٹو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ عامر شبیر اعوان سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی ضیاء الدین خٹک نے شرکاء ٹریننگ کو  تربیتی پروگرام مکمل کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں اکیڈمی نے سینئر سکیل اسٹینو گرافرز اور اسٹینو ٹائپٹس کےلئے ایک ہفتے پر محیط تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا  جس کے لئے اکیڈمی فیکلٹی نے خصوصی کورس مرتب کیا تھاجبکہ تربیتی کورس میں ان کے پیشہ سے منسلک تمام امور  پر لیکچرز اور عملی تربیت فراہم کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اکیڈمی کے مینڈیٹ میں ججز سمیت کورٹ سٹاف کی جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کرنا شامل ہے اور اس سے پہلے بھی اکیڈمی نے پشاور ہائی کورٹ اور ضلعی عدلیہ کے کورٹ سٹاف کے لئے متعدد تربیتی پروگرام مختلف موضوعات پر منعقد کراچکی ہے۔
 انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس تربیتی پروگرام سے شرکاء ٹریننگ کے علم میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہو ا ہوگا جس سے انصاف کی فراہمی کے عمل کو مزید تقویت ملے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اکیڈمی کورٹ سٹاف کےلئے تربیتی پروگراموں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
بعد میں ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی نے تربیتی پروگرام مکمل کرنے والے سینئر سکیل اسٹینو گرافرز اور اسٹینو ٹائپٹس میں اسناد بھی تقسیم کیں جبکہ پی ایس ایڈمن ٹو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ عامر شبیر اعوان کو اکیڈمی سونیئر بھی دیا گیا

 

Contact us

Zircon - This is a contributing Drupal Theme
Design by WeebPal.