Pre-Service Training for Newly Inducted Civil Judges cum Judicial Magistrates / Ilaqa Qazis Batch-I (2022) inaugurated today with support of UNDP Pakistan

Five-Weeks Pre-Service Training for Newly Inducted Civil Judges cum Judicial Magistrates / Ilaqa Qazis Batch-I (2022) inaugurated today with support of UNDP Pakistan.  Thirty six newly appointed Civil Judges participating in the activity. Dr. Habib ur Rehman, Assistant Professor Shariah Academy IIU Islamabad and Ms. Chamila Hemmathagama (Programme Manager, Rule of Law, UNDP) were also present in the inaugural session of the training.
Later, the Hon'ble Chairman of the Academy/ Chief Justice of Peshawar High Court, Mr. Justice Qaiser Rashid Khan also visited the Academy and delivered a short speech to the trainees.
 
نئے تعینات سول ججز جوڈیشل مجسٹریٹس کےلئے پری سروس ٹریننگ کاآغاز
14-03-2022
خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور  میں آج صوبے کے مختلف اضلاع میں  نئے تعینات ہونے والے 34 سول ججز /جوڈیشل مجسٹریٹس /علاقہ قاضیوں گروپ ون  کےلئے پانچ ہفتوں پر محیط قبل از ملازمت تربیتی پروگرام کا آغاز ہو گیا ہے۔
پری سروس ٹریننگ پروگرام کی افتتاحی تقریب جوڈیشل اکیڈمی میں منعقد ہوئی جس میں  ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی ضیاءالدین خٹک ، ڈین فیکلٹی فرح جمشید  ، سابق صوبائی وزیر برائے مذہبی امور قاری روح اللہ مدنی ، ڈائریکٹر ٹریننگ شریعہ اکیڈمی اسلام آباد ڈاکٹر حبیب الرحمان ، اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم ایو این ڈی پی کی ایم ایس شرمیلا ، سینئر ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ پبلی کیشن  فرح عطاء اللہ  ، اسٹیشن ڈائریکٹر اظہر علی ،  ڈائریکٹر انسٹرکشن یاسر شبیر اور ودیعہ مشتاق ملک  سمیت اکیڈمی کے دیگر افسران شریک ہوئے ۔
ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی ضیاءالدین خٹک نے شرکاءکو خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ نظام انصاف میں ضلعی عدلیہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور انصاف کی فراہمی کے عمل میں اس کا ایک اہم اور کلیدی کردار ہے ۔ڈی جی اکیڈمی نے مزید کہا کہ فیکلٹی جوڈیشل اکیڈمی کی کاوشوں سے چار ہفتوں پر محیط قبل از ملازمت ٹریننگ کورس مرتب کیا گیا ہے جو کہ شعبہ عدل و انصاف میں نئے تعینات ہونے والے جوڈیشل افسران کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کا سبب بنے گا۔ ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی نے بتایا کہ اکیڈمی کی بنیاد دو ہزار بارہ میں رکھی گئی اور اللہ کے فضل سے یہ ترقی کا زینہ کامیابی سے طے کررہی ہے۔ ڈی اکیڈمی نے قبل از ملازمت تربیتی پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ یہ ہمارے لئے باعث فخرہے کہ اکیڈمی سول ججزجوڈیشل مجسٹریٹس علاقہ قاضیوں کےلئے قبل از ملازمت تربیتی پروگرام منعقد کر رہا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ اس کورس سے نہ صرف شرکاءٹریننگ کے علم میں اضافہ ہوگا بلکہ ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بھی تقویت ملے گی ۔ انہوں نے ٹریننگ کورس سے متعلق شرکاءکو آگاہ کیا اور انہیں ٹریننگ پروگرام کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔انہوں نے بتایا کہ سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس کی حالیہ پری سروس ٹریننگ کورس کا فوکس سبسٹانٹیو اینڈ پروسیجرل لاءپر مرکوز ہے تاہم کورس کا 1/3حصہ پریکٹیکل پر مشتمل ہے جو کہ موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق نظام انصاف سے منسلک تمام سٹیک ہولڈرز کی سائنٹیفک اور جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے ۔بعد میں  چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس قیصر رشید خان نے پری سروس ٹریننگ کے سلسلے میں جوڈیشل اکیڈمی   کا دورہ بھی کیا اور ٹریننگ کے شرکاء کےلئے اکیڈمی میں ہاسٹل رہائش اور دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Contact us

Zircon - This is a contributing Drupal Theme
Design by WeebPal.