Three Days Training on Professional Responsibilities and Legal Ethics for Newly Inducted Lawyers 12-14 July, 2021

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں نوجوان وکلاء کےلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد: ڈی جی خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی کا خطاب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور ضیاء الدین خٹک نے کہا ہے کہ عدلیہ کسی بھی ریاست کا ایک اہم ستون ہے جبکہ بار اور بنچ ایک دوسرے کےلئے لازم وملزوم ہے اس لئے وکلاء اپنے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مزید نکھانے کےلئے انتھک محنت کو یقینی بنائے تاکہ عوام کوفوری اور سستے انصاف کی فراہمی میں مدد مل سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں صوبے کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے نوجوان وکلاء کےلئےپیشہ وارانہ ذمہ داریوں اور اخلاقیات کے موضوع پرمنعقدہ تین روزہ تربیتی پروگرام کی افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں کیا ۔
تربیتی پروگرام کی افتتاحی تقریب جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا جوڈیشل اکیڈمی ضیاء الدین خٹک، سینئر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اکیڈمی احسا ن اللہ محسود ، ڈین فیکلٹی فرح جمشید ، سینئر ڈائریکٹر شعبہ تحقیق و اشاعت اظہر علی ، ڈائریکٹر انسٹرکشنز اکیڈمی سید یاسر شبیر اور ودیعہ مشتاق ملک سمیت صوبے کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے بیس سے زائد نوجوان مردو خواتین وکلاء شریک ہوئے ۔
اپنے خطاب میں ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی ضیاء الدین خٹک نے وکلاء کو جوڈیشل اکیڈمی میں آمد پر  انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے تربیتی پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی ۔ ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کسی بھی ریاست کا ایک اہم ستون ہے اور بار اور بنچ ایک دوسرے کےلئے لازم و ملزم ہیں جبکہ ججز اور وکلاء ملکر لوگوں کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ڈائریکٹر جنرل اکیڈمی کہنا تھا کہ عدلیہ کی بہتر اور قانون کے مطابق معاونت کی فراہمی کے لئے وکلاء کو موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ڈی جی جو ڈیشل اکیڈمی کا کہنا تھا کہ چونکہ بار اور بنچ گاڑی کے دو پہیوں کے مانند ہیں لہذا شعبہ وکالت کے نئے وکلاء کےلئے ان تربیتی پروگراموں کا مقصد لوگوں کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کے کاز کو مزید تقویت دینا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وکلاء کو پیشہ وارانہ طور پرمکمل تیار کرنے کےلئے اکیڈمی نے خصوصی تین روزہ تربیتی کورس مرتب کیا ہے ۔
ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی کا کہنا تھا کہ انصاف کی فراہمی کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اورمروجہ عدالتی نظام کو تقویت دینے کےلئے خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی نے نظام انصاف سے منسلک تمام اداروں کے نمائندوں کےلئے تربیتی پروگراموں کے ذریعے اہم کردار ادا کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء اپنے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مزید نکھانے کےلئے انتھک محنت کو یقینی بنائے تاکہ عوام کوفوری اور سستے انصاف کی فراہمی میں مدد مل سکے ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس تربیتی پروگرام سے نہ صرف شرکاء کے علم میں اضافہ ہوگا بلکہ ان کے پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافے کا سبب بھی بنے گا ۔ ڈی جی اکیڈمی نے بتایا کہ اکیڈمی صوبے کے تمام اضلاع کے وکلاء کےلئے تربیتی پروگراموں کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔

 

Contact us

Zircon - This is a contributing Drupal Theme
Design by WeebPal.