TRAINING OF POLICE ON CHILD PROTECTION (1-2 JULY, 2021)

The KP Judicial Academy, in collaboration with Group Development Pakistan, arranged two day training on child rights, child protection and child justice for Police Officers on 1-2 July, 2021.
Investigation Officers of KP Police from various districts of Khyber Pakhtunkhwa participating in the training. Renowned experts on the subject will deliver lectures on all relevant topics, laws and issues.
خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں " بچوں کے حقوق، تحفظ، انصاف کی فراہمی  " کے موضوع پر2روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز، ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی کا خطاب
01-07-2021
خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں "بچوں کے حقوق، تحفظ، انصاف کی فراہمی"  کے موضوع پر2روزہ تربیتی ورکشاپ  کا آغاز ہوگیا ہے جس کا مقصد نظام انصاف سے منسلک تمام متعلقین جن میں ججز صاحبان، پراسیکیورٹرز اور پولیس تفتیشی افسران شامل ہیں کومذکورہ قوانین سے متعلق آگاہی اور انہیں تربیت فراہم کرنا ہے۔
 ورکشاپ کی افتتاحی تقریب جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر جنرل اکیڈمی ضیاء الدین خٹک، ڈین فیکلٹی فرح جمشید، سینئر ڈائریکٹر شعبہ تحقیق و اشاعت و اسٹیشن ڈائریکٹر اظہر علی خان، ڈائریکٹر انسٹرکشنز سید یاسر شبیر اور ودیعہ مشتاق ملک، ایگزیکٹو ڈائریکٹر گروپ ڈویلپمنٹ پاکستان مسز ویلری خان یوسفزئی سمیت چائلڈ پروٹیکشن کورٹس کے ججز صاحبان، پرسیکیورٹرز اور پولیس تفتیشی افسران نے شرکت کی۔
ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی ضیاء الدین خٹک نے اپنے خطاب میں شرکاء کو جوڈیشل اکیڈمی آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے   دو روزہ تربیتی ورکشاپ کے اغراض و مقاصد بیان کیں۔ان کا کہنا تھا کہ تحقیق کے مطابق ہمارے ملک کی 52 فیصد آبادی بچوں اور نوجوانوں پر مشتمل ہے تاہم ہمارے قوانین میں زیادہ تر توجہ بالغ افراد کی طرف ہے تاہم صوبائی حکومت نے بچوں اور نابالغ افراد کے تحفظ اور ویلفیئر کیلئے خیبرپختونخوا چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر ایکٹ 2010متعارف کروایا جس میں بچوں کی تربیت، تعلیم سمیت ان کے تحفظ اور بہبود کے دیگر حقوق سے متعلق شقیں موجود ہیں جوکہ ایک اہم قانون سازی ہے۔  مزید یہ کہ 2018میں جوئینائل جسٹس سسٹم ایکٹ نے اس کو مزید مستحکم کیا اور مارچ 2019میں چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کا قیام پشاور میں لایا گیا جبکہ اکتوبر 2019میں ایبٹ آباد اور مردان میں بھی چائلڈ پروٹیکشن کورٹس کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے جہاں روایتی عدالتوں سے ہٹ کر بچوں سے متعلق تمام مقدمات کی سماعت کی جا رہی ہے۔
ڈی جی اکیڈمی کا کہنا تھا کہ عدلیہ نے موضوع کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت کو صوبے کے ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کے قیام کی تجویز پیش کی اور اپریل 2020میں اس سے متعلق فیصلہ کیا گیا اور مزید 6جوئینائل جسٹس کورٹس کا قیام کوہاٹ، سوات، بنوں، ڈی آئی خان اور ضم قبائلی ضلع مہمند میں لایا گیا۔ ان کاکہنا تھا کہ بچے،جو کہ ہمارے معاشرہ میں سب سے زیادہ متاثر ہ طبقہ ہے، کے تحفظ اور ان کے حقوق کے ساتھ ساتھ انصاف کی فراہمی کی طرف فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ڈی جی اکیڈمی کا کہنا تھا کہ موجودہ موضوع جو کہ انسانی حقوق کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہے اس لئے ججز صاحبان سمیت متعلقہ متعلقین، جن میں پولیس اور پراسیکوٹرز شامل ہیں، کیلئے تربیت فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی، گروپ ڈویلپمنٹ پاکستان کے ساتھ ملکر یہ 2 روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کر رہی ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ شرکاء اس تربیتی ورکشاپ سے مکمل استفادہ حاصل کریں گے۔

 

Contact us

Zircon - This is a contributing Drupal Theme
Design by WeebPal.