صوبہ بھر کے سینئر سول ججز /اعلی علاقہ قاضیوں کے لئے پہلی آن لائن پوسٹ پروموشن ٹریننگ کورس کا اختتام

صوبہ بھر کے سینئر سول ججز /اعلی علاقہ قاضیوں کے لئے پہلی آن لائن پوسٹ پروموشن ٹریننگ کورس  کا اختتام
03-11-2020
خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات حال ہی میں ترقی پانے والے سینئر سول ججز /اعلی علاقہ قاضیوں کے لئے پہلی پوسٹ پروموشن آن لائن کورس  مکمل ہو گیا ہے۔
پہلی پوسٹ پروموشن آن لائن کورس کی اختتامی تقریب جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی ضیاءالدین خٹک  تھے ۔ تقریب میں اکیڈمی کے سینئر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اشفاق تاج، ڈین فیکلٹی سید کمال حسین شاہ ، ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ پبلی کیشن غلام عباس اور ڈائریکٹر انسٹرکشن احمد افتخار نے شرکت کی جبکہ تربیت پانے والے سینئر سول ججز صاحبان نے آن لائن اختتامی تقریب میں شریک ہوئیں۔
ڈی جی اکیڈمی ضیاء الدین خٹک نے اختتامی تقریب سے اپنے خطاب میں ٹریننگ کے شرکاء کو آن لائن کورس مکمل کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے فیکلٹی ممبران، آئی ٹی ٹیم اور جملہ اکیڈمی سٹاف کو کامیاب آن لائن ٹریننگ پروگرام کے انعقاد کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سینئر سول ججز /اعلی علاقہ قاضیوں کےلئے  ایک ماہ پر محیط اس پوسٹ پروموشن آن لائن کورس کے تربیت کاروں سابق چیف سیکرٹری  عبداللہ صاحب سمیت اکیڈمی کے فیکلٹی ممبران،ایم آئی ٹی پشاور ہائی کورٹ  احمد سلطان ترین ، ڈائریکٹر ہیومن رائٹس پشاور ہائی کورٹ محمد زیب خان ،  لیگل ڈرافٹس مین پشاور ہائی کورٹ ضیاء الرحمان منیجر پی ایم ڈی آئی ایم سائنسز وقار احمد ، رسرچ آفیسر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، حافظ وقاص، ڈائریکٹر ایچ آر ڈبلیو پشاور ہائی کورٹ ضعیم احمد ، ایڈوائزر فنانس منجمنٹ کپیرا عبدالصدیق ، سابق اکاونٹنٹ جنرل محمد فہیم اور بجٹ آفیسر پشاور ہائی کورٹ صادق شاہ  کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے مختلف موضوعات پر سیر حاصل لیکچرز دیئے اور اپنی تجربات شرکاء ٹریننگ کے ساتھ شیئر کیں۔ ڈی جی اکیڈمی کا کہنا تھا کہ تجربات کا اشتراک سیکھنے کے عمل کا ایک دروازہ ہے  اور موجودہ تربیتی پروگرام کا اہتمام اس انداز میں کیا گیا  کہ   شرکا ء کو  علم اور تجربات حاصل کرنے کے لئے انوکھا موقع فراہم کیا جاسکے جبکہ تربیت کے لئے تیار کیے جانے والے آن لائن  کورس کے مواد سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ  سینئر سول جج کے اعلی درجے کے دفتر سے منسلک انتظامی ، مالی اور عدالتی کاموں پر  بہترین کوچنگ دی گئی ہے۔ ڈی جی اکیڈمی نے کہا کہ عدالتی تربیت کا بنیادی مقصد سب سے پہلے علم کی منتقلی ، دوسرا مہارت پیدا کرنا اور تیسرا رویوں کو فروغ دینا ہے تاہم ان تینوں میں سب سے اہم رویہ ہے اور کسی جج کے لئے یہ عدالتی طرز عمل ہوتا ہے۔محض لیکچر اور خطبہ ، رویوں کو فروع نہیں  دیتا بلکہ یہ مثال ہے کہ  انصاف کے شعبہ کے صارفین کے رویوں میں تبدیلی لا سکتا ہے جسے ہم قانونی چارہ جوئی کہتے ہیں۔  ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی آزادی جو عوامی اعتماد پر منحصر ہے اور اس کا انحصار جج کی موثر کارکردگی پر ہوتا ہے۔
اس سے قبل آن لائن کورس کے کلاس نمائندہ سینئر سول جج ہری پور جمشید کنڈی نے تربیتی پروگرام میں شریک تمام چھبیس سینئر سول ججز کی جانب سے  پشاور ہائی کورٹ اور خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی کی بہترین کاوش پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس تربیتی پروگرام سے شرکاء نے سینئر سول جج کے اہم منصب کی ذمہ داریوں اور امور  سے متعلق اہم معلومات اور آگاہی حاصل کی جو ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو جدید تقاضوں کے مطابق بروئے کار لانے میں کارآمد ثابت ہوگی ۔بطور کلاس نمائندہ سینئر سول جج جمشید کنڈی نے مطالبہ کیا کہ ان کے مزید ساتھی جو کہ پروموٹ ہوچکے ہیں ان کی طرف سے یہ استدعا ہے کہ انہیں بھی اس طر ح کی آن لائن ٹریننگ دی جائے مزید یہ کہ اختتامی تقریب کےلئے آئندہ آئن لائن کورس کے تمام شرکاء کو اکیڈمی مدعو کیا جائے۔
بعد میں سینئر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن جوڈیشل اکیڈمی اشفاق تاج نے شرکاء کو پہلی آن لائن پوسٹ پروموشن تربیتی پروگرام مکمل کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے اعلان کیا کہ شرکاء کو تربیتی پروگرام مکمل کرنے پر سرٹیفیکیٹس ان کے پتوں پر ارسال کرد یئے جائیں گے جبکہ شرکاء کی جانب سے دیئے گئے تجاویز کو زیر غور لایا جائے گا۔

 

Contact us

Zircon - This is a contributing Drupal Theme
Design by WeebPal.